Tuesday, October 1, 2013

We had warned you on MQM and Altaf Hussian also that they are urban Multi Bahini of the time...

Years ago we had warned you on MQM and Altaf Hussian also that they are urban Multi Bahini of the time, backed by Indian RAW. Now you can see it yourself. Indian Machine guns recovered from MQM office. This is the reason why MQM wanted army to come to Karachi -- for an urban war backed by India.

لانڈھی میں سیاسی جماعت کے دفتر سے 2 ٹارگٹ کلرز پکڑے، بھارتی ساختہ ایل ایم جی بھی برآمد ہوئی، رینجرز

سیاسی جماعت کے حربے رینجرز کو کام کرنے سے نہیں روک سکتے، ترجمان رینجرز ۔فوٹو: فائل

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے سیاسی دفتر پر رینجرز کے آپریشن کے خلاف پریس کانفرنس پر ترجمان رینجرز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لانڈھی میں سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپے کے دوران 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے ایک بھارتی ساختہ ایل ایم جی بھی برآمد ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان رینجرز کا کہناتھا کہ لانڈھی میں سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپے میں 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرکے دفتر سے اسلحہ بھی قبضے میں لیا گیا جس میں ایک بھارتی ساختہ ایل ایم جی بھی شامل ہے، اس چھاپے کے بعد سیاسی جماعت نے پریس کانفرنس کی اور رینجرز پر الزامات لگائے مگر پریس کانفرنس کرنے والے یہ بتائیں کہ بھارتی اسلحہ کہاں سے آیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری جرائم پیشہ افراد سے پریشان ہیں، سیاسی جماعت کے حربے رینجرز کو کام کرنے سے نہیں روک سکتے۔
واضح رہے کہ رینجرز کے چھاپے کے بعد ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر صغیراحمد نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیاتھا کہ رینجرز اور پولیس میں موجود کالی بھیڑیں مسائل پیدا کر رہی ہیں۔

0 comments:

Post a Comment